17 جنوری سے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی، ڈاکٹر طاہرالقادری

06:00 PM, 8 Jan, 2018

لاہور: ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اب استعفے مانگیں گے نہیں بلکہ لیں گے۔ 17 جنوری سے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔ یہ تحریک ن لیگ کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ 

اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب بات شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کے استعفوں پر ختم نہیں ہو گی بلکہ حکومت کے خاتمے تک تحریک چلائیں گے۔ احتجاجی امور کی نگرانی کے لیے ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس نے پہلے اجلاس میں ہی احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انسانیت دشمن حکومت کا خاتمہ بھی ضروری ہے اور ماڈل ٹاون سانحہ کا حساب بھی لیا جائے گا۔

مزیدخبریں