وزیر اعظم بلوچستان حکومت کیخلاف بغاوت کچلنے کوئٹہ پہنچ گئے

05:48 PM, 8 Jan, 2018


کوئٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف بغاوت کو کچلنے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئے ، وہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک اعتماد کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم کوئٹہ میں سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔


وزیراعظم کی کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے وفد سے ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی اتحادیوں سے ملاقات میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ(آج) منگل کو بلوچستان اسمبلی میں ہوگی۔

مزیدخبریں