ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

ویرات کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

انڈین سٹار بلے باز ویرات  کوہلی انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیئر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں وراٹ کوہلی 27 لاکھ ڈالر کے ساتھ آئی پی ایل کے اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ویرات  کوہلی کو ان کی گذشتہ برس کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ہی دوبارہ خریدا ہے۔

دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر بھی مہنگے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان دونوں بلے بازوں کو ان کی گذشتہ سال کی ٹیموں نے ہی 19، 19 لاکھ ڈالرز کے عوض سکواڈ میں شامل کیا ہے۔سٹیو سمتھ میچ فکسنگ کی وجہ سے دو سالہ پابندی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کرنے والی راجستھان رائلز اور ڈیوڈ وارنر سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  ٹورنامنٹ کے اس سے قبل بکنے والے سب سے مہنگے کھلاڑی یوراج سنگھ تھے جو 2015 میں 25 لاکھ ڈالر میں خریدے گئے تھے۔