ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن زید نے متحدہ عرب امارات میں 2018 کے دوران مقامی شہریوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں اور بچیوں کے والدین کو اعزازی شیلڈز دینے کا حکم جاری کیاہے ۔اور اس ضمن میں شیلڈز دینے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے ۔
اس اعزازی شیلڈ پر خاص پیغام " ایال زید ۔ زید کے بیٹے " لکھا ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ مذکورہ شیلڈ پر شیخ زید کی طرف سے اماراتی اقدار بھی لکھی گئیں ہیں ۔اس اعزازی شیلڈ پر وطن سے محبت کے درس کی تحاریر بھی درج ہیں ۔اعزازی شیلڈ حاصل کرنے والے نوزائد کے والد کا کہناہے کہ شیخ زید کے اس اقدام نے اس کی خوشیوں کو دوگنا کر دیاہے ۔ وہ بیٹے کی پیدائش پر خوش تھا مگر اس اعزازی شیلڈ ز ملنے پر اس کی خوشی مزید بڑھ گئی ہے ۔
اس کا مزید کہناتھا کہ اس اعزازی شیلڈ کے دوسروں کو ملنے کے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ہمارے حکمران اپنی رعایا کے کتنے قریب ہیں اور اپنی شہریوں سے کتنی محبت کرتے ہیں ۔نوزائدہ بیٹی کے والد حمائد السوید کا کہناہے کہ بیٹٰی کی خوشی کو اس اعزازی شیلڈ نے بڑھا دیا ہے ۔اس اعزازی شیلڈ کو دیکھ کر نوجوان نسل مستقبل میں شیخ زید کے نقش قدم پر چلیں گے ۔ یہ ایک مشعل راہ بنیں گے ۔