فیصل آباد، الائیڈ اسپتال میں زیر علاج مریضہ سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف

1

03:19 PM, 8 Jan, 2018

فیصل آباد: فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں درندہ صفت انسانوں نے بے شرمی کی انتہا کر دی۔ زیر علاج مریضہ سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ چک جھمرہ کی خاتون کو علاج کیلئے الائیڈ اسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے 3 ساتھیوں کے ساتھ مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کر کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے 5 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

یہ کمیٹی 2 دن میں تحقیقات مکمل کر کے وائس چانسلر میڈیکل یونیورسٹی کو پیش کرے گی ۔ نیو نیوز نے انکوائری کمیٹی کے احکامات کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں