عمران خان کی بہنیں تیسری شادی سے متعلق بھی لاعلم نکلیں

01:47 PM, 8 Jan, 2018

لاہور: ذرائع کے مطاق عمران خان نے بہنوں کو ریحام خان سے شادی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان کی بہنوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب ان کا بھائی ہماری مرضی سے دلہن لائے گا لیکن صورت حال یہ ہے کہ بہنوں کو بشریٰ مانیکا کو شادی کے پیغام سے بھی لاعلم رکھا گیا ہے۔

عمران خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کو بشریٰ مانیکا سے رشتے کے معاملے کا علم اخبارات کے ذریعے ہوا جس کے بعد وہ حقیقت جاننے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ ایک اخبار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان نے یکم جنوری کو اپنی روحانی رہنما بشریٰ مانیکا سے شادی کر لی ہے۔ ابتدا میں تو تحریک انصاف کی جانب سے اس کی تردید کی گئی لیکن بعد میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے شادی نہیں کی بلکہ شادی کا پیغام بھیجا ہے اور بشریٰ مانیکا اس پر گھر والوں سے مشاورت کر رہی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں