سیالکوٹ : سیالکوٹ ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کیا جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے4 سال سے ہمارا راستہ روکنے کی کوششیں کی جاتی رہیں لیکن ہم نے اپنا کام جاری رکھا اور آگے بھی ایسے ہی کام کرتے رہیں گے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ہم نے انتشار کی پروا نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ موٹرویز اتنی ترقی دیں گے جو توقع سے باہر ہے، یہ نواز شریف اور (ن) لیگ کی محنت و وژن ہے، ورنہ اس سے پہلے حکومتیں پانچ سال سوچتی تھیں اور وقت ختم جاتا تھا لیکن اس حکومت نے کام سوچے، شروع کیے اور پھر ختم بھی کیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 10 ہزار میگاواٹ کے منصوبے مکمل کیے جس سے بجلی کا بڑا بحران اگلے 15 سال کے لیے حل ہوچکا ہے۔اب بجلی اور گیس کی قیمت بھی کم کرینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت آئی تو ملک میں گیس نہیں تھی انڈسٹری اور پلانٹس بند تھے. گھروں میں گیس کی قلت تھی لیکن آج ہر ایک کو جتنی گیس چاہیے وہ مل رہی ہے۔
اس سے قبل جب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سیالکوٹ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کرنے پہنچے تو وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان کا استقبال کیا۔