18 مارچ تک   رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سو فیصد سعودائزیشن کی جائیگی ، وزارت عمل

11:59 AM, 8 Jan, 2018

ریاض:سعودی عر ب میں مہنگائی کے طوفان نے سعودی شہریوں کو پریشان کر دیا ہے ۔ اب شہریوں کو نوکریوں کی فکر ہونے لگی ، شہریوں کے نوکریوں کے حوالے سے کسی بھی پریشانی سے بچانے کے لیے سعودی حکومت نے سعودائزیشن پروگرام میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے واضح کیا ہے کہ رینٹ اے کار ایجنسیوں کی مکمل سعودائزیشن یکم رجب 1439 ھ مطابق 18 مارچ 2018 ءسے شروع کردی جائے گی۔ وزارت محنت رینٹ اے کار ایجنسیوں کی سو فیصد سعودائزیشن کو یقینی بنانے کیلئے تعلیمی اور تربیتی کورس میں تعاون فراہم کرے گی۔ مشترکہ تفتیشی ٹیمیں خلاف ورزی کرنے والے اداروں پر جرمانے کریں گی۔ جتنی خلاف ورزیاں ہونگی اتنے ہی جرمانے ہونگے۔

مزیدخبریں