موبائل فون قریب رکھ کر سونا صحت کیلئے خطرناک ہے،تحقیق

11:53 AM, 8 Jan, 2018

کیلیفورنیا:سمارٹ فون کی ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک ڈبے میں بند کردیا ہے اور جب سے موبائل فون آیا ہے نوجوان نسل کی یہ پسندیدہ ترین چیز بن چکا ہے اور تقریباًہر کوئی رات کو اسے قریب رکھ کر سوتا ہے۔

مگر اب امریکی ریاست کیلیفورنیاکے محکمہ صحت نے تحقیق کی ہے کہ موبائل فون کو قریب رکھ کر نہیں سونا چاہیے کیونکہ یہ انسانی صحت کیلئے خطرنا ک ہے۔محققین نے خبردار کیا کہ سونے سے قبل صارفین کو اپنے موبائل فون سرہانے نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ موبائل فونز معلومات کے تبادلے کے لیے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں خصوصاً اْس وقت جب صارف سٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو، اس سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ صحت کے لیے خطرناک ہوتی ہیں جس سے کینسر، ذہنی امراض اور بانجھ پن جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:https://www.neonetwork.pk/08-Jan-2018/41184

تحقیق سے یہ بات تو ثابت نہیں کہ موبائل فونز سے نکلنے والی  شعاعیں کس حد تک خطرناک ہیں لیکن اس بات کے کافی شواہد موصول ہوئے ہیں کہ یہ کینسر، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بنتی ہیں اور بچوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سونے سے 2 گھنٹے قبل اپنا فون استعمال نہ کریں اور سوتے وقت اسے دور رکھ کر سوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:https://www.neonetwork.pk/08-Jan-2018/41189

دوسری جانب کھانا کھاتے وقت بھی فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ کھانا کھاتے وقت اگر موبائل فون استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کمزوری کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں