بھارت میں چوتھی بیوی کا تیسری بیوی سے انسانیت سوز سلوک

11:18 AM, 8 Jan, 2018

بھوپال:بھارتی میں ایک شخص کی چوتھی بیوی کو اپنے شوہر کی تیسری بیوی کو آگ لگانے پر گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بھوپال کے علاقے نشاط پور میں سلیم نامی شخص کی چوتھی بیوی نے شوہر کو نہ چھوڑنے پر اپنی ماں کیساتھ مل کر اس کی تیسری بیوی کو تیل چھڑ ک کرآگ لگادی ۔

مقامی پولیس کے مطابق سلیم نامی شخص کی چوتھی بیوی جس کا نام عائشہ ہے نے اپنی ماں وسیمہ کیساتھ مل کر اپنی سوتن جس کا نام شبنم ہے کو اس وجہ سے مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ شبنم اس کے شوہر سے طلاق لے ۔

انکار پر انہوں نے یہ انسانیت سوز سلوک کیا جبکہ پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔شبنم کا جسم آگ لگنے کی وجہ سے 50 فیصد جھلس چکا ہے اور اس کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں