سعودی عرب میں مقیم ہندوستانی ملازم کی طرف طلاق ثلاثہ دیئے جانے پر بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

11:01 AM, 8 Jan, 2018

ریاض:سعودی عرب میں برسرروزگار ایک ہندوستانی کارکن کی جانب سے اپنی بیوی کو ایس ایم ایس کے ذریعے تین طلاقیں دینے کے معاملے نے ہندوستانی میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا۔


بزنس اسٹینڈرڈ نامی ہندوستانی جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مملکت میں مقیم ہندوستانی نے اپنی بیوی کو ایس ایم ایس کرکے کہا کہ ہم دونوں کا ایک ساتھ رہنا محال ہوچکا ہے لہذا میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔ عجیب بات یہ ہے کہ شوہر اپنے روزگار کی وجہ سے ازخود ہی مملکت میں مقیم ہے ۔ بیوی کا کہنا ہے کہ اسے سسرالیوں نے بڑا پریشان کیا، گھر سے نکال دیا ۔


اب اس نے انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرلیاہے۔ ہند میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس مسئلے کی سرپرستی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں