تہران: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کے خلاف غیر ملکی سازشوں کے جواب میں مسلم ممالک کو اپنی صلاحیتیں بڑھانی چاہئیں۔
ناصر جنجوعہ کی تہران میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات ہوئی۔ ناصر جنجوعہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور معاشی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ امریکا کی ایران اور پاکستان کے خلاف پالیسی دوغلی اور تقسیم کرنے والی ہے ہمیں امریکا کے خلاف تعاون بڑھانا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں