شوہر کے پسینے والی قمیض سونگھ کر تازہ دم ہونا ممکن ہے, ماہرین

10:13 AM, 8 Jan, 2018

وینکوور : کینیڈا کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ تحقیق و تجربے سے انکے سامنے یہ بات آئی ہے کہ بہت سی خواتین اپنے شوہروں کی پہنی ہوئی ایسی قمیضیں سونگھ کر تازہ دم ہوجاتی ہیں جن میں شوہروں کا پسینہ بسا ہوا ہو۔

اسکی قدرتی توجیہ یہ کی گئی ہے کہ قدرت نے فطری طور پر محبوب لوگوں کے پسینے میں توانائی اور حوصلہ افزائی کی صفات جمع کررکھی ہیں اور یہی وہ چیزیں ہیں جو عورتوں کو اپنے شوہروں کی پہنی ہوئی قمیضیں سونگھنے کے بعد تازہ دم کردیتی ہیں۔ تجربے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی کہ جب عورتیں اپنے شوہروںکی گندی جرابیں اور شرٹ ہاتھ میں اٹھاتی اور سونگھتی ہیں تو انکا خون جوش مارنے لگتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ وہ بہت مطمئن ، پرسکون اورتازہ دم ہوجاتی ہیں۔

یہ اپنی قسم کا پہلا تحقیقی تجربہ ہے جو کینیڈین سائنسدانو ںنے برسوں کی تحقیق کے بعد دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ تحقیقی رپورٹ وینکوور کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں مرتب ہوئی ہے جہاں 48خواتین کو رضاکار کے طور پر ایسے تجربات سے گزارا گیا۔

مزیدخبریں