پاکستان کو حافظ سعید اور دوسرے دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی ، حسین حقانی

09:08 AM, 8 Jan, 2018

نئی دہلی:امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور میمو گیٹ سکینڈل کے اہم کردار حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کیساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لئے حافظ سعید اور دوسرے دہشتگرد گروپوں کے خلاف لازمی کارروائی کرنا ہوگی۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے حسین حقانی نے کا کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ اچھے تعلقات کے لئے پاکستان کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔انہوں نے بھارت کی ہی زبان بولتے ہوئے سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور مزید کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان نے جو اپنی منفی امیج بنائی ہوئی ہے وہ اس کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہے اور اگر اس منفی تاثر کو ختم کرنا ہے تو اپنے ایجنڈے کو تبدیل کرنا ہو گا اور ہمیں ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے حافظ سعید اور دوسرے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی تاکہ پوری دنیا کے سامنے میں ہمارا امیج مثبت جائے۔

 یہ بھی پڑھیں :-https://www.neonetwork.pk/07-Jan-2018/41177

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت بہتر تعلقات کے لئے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا بہت ضروری ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق سفیرکا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی اس لئے حمایت کرتا ہے کیونکہ وہ بھارت پر دباﺅ ڈالنا چاہتا ہے۔آخر میں امریکہ کے بارے بات کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکہ کو پاکستان کے ساتھ کوئی خاص لگاﺅ نہیں ہے ،یہ سب اس لئے ہے کیونکہ دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات جڑے ہیں۔

مزیدخبریں