مقبوضہ کشمیرمیں میچ سے قبل پاکستان کا ترانہ بجانے پر 4 کھلاڑی گرفتار

08:49 AM, 8 Jan, 2018

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے محبت ناقابل معافی جرم بن گیا، کرکٹ میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بجانے پر چار کھلاڑیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن غاصب بھارت کشمیریوں کے دل سے یہ محبت بہ زور قوت مٹانے کے درپے ہے۔ بندی پورہ میں کرکٹ میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بجانے پر 4 کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے پہلے پاک سرزمین شاد باد کی آواز گونجی تو کھلاڑی سر جھکائے، ہاتھ باندھے مودب کھڑے رہے۔ فائنل کھیلنے والی ایک ٹیم پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ میں ملبوس تھی۔

قابض بھارتی فوج نے 4 کھلاڑیوں کو تو دھر لیا لیکن ان کے دلوں میں موجزن آزادی اور پاکستان سے محبت کو شاید کبھی نہ نکال سکیں۔

ویڈٰیو دیکھیں

مزیدخبریں