سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے محبت ناقابل معافی جرم بن گیا، کرکٹ میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بجانے پر چار کھلاڑیوں کو جیل بھیج دیا گیا۔
کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن غاصب بھارت کشمیریوں کے دل سے یہ محبت بہ زور قوت مٹانے کے درپے ہے۔ بندی پورہ میں کرکٹ میچ سے پہلے پاکستان کا قومی ترانہ بجانے پر 4 کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
Srinagar: J&K Police have arrested four players and is looking for others for playing… https://t.co/KIU2IKvUrW pic.twitter.com/52uake5CNT
— Kashmir Global (@kashmirglobal) January 7, 2018
کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے پہلے پاک سرزمین شاد باد کی آواز گونجی تو کھلاڑی سر جھکائے، ہاتھ باندھے مودب کھڑے رہے۔ فائنل کھیلنے والی ایک ٹیم پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ میں ملبوس تھی۔
قابض بھارتی فوج نے 4 کھلاڑیوں کو تو دھر لیا لیکن ان کے دلوں میں موجزن آزادی اور پاکستان سے محبت کو شاید کبھی نہ نکال سکیں۔
ویڈٰیو دیکھیں
4 local cricket players arrested by Police frm Bandipora in NorthKashmir, aftr a video showing Pakistani national anthem being played before start of cricket match went viral on social media. Police registered a case & hunt fr organiser & others involved is on @news24tvchannel pic.twitter.com/3dc0OFJ2uf
— aasifsuhaf News24 (@asifsuhaf) January 7, 2018