سلمان اور رنبیر کے درمیان تصادم کا امکان،وجہ انتہائی اہم

سلمان اور رنبیر کے درمیان تصادم کا امکان،وجہ انتہائی اہم

ممبئی: بالی ووڈ میں ایک دوسرے کے سخت حریف سلمان خان اور رنبیر کپور کی فلموں کے درمیان رواں سال کرسمس کے موقع پر باکس آفس پر تصادم کا امکان ہے۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اداکارہ کترینہ کیف کی وجہ سے سلمان خان  کی ناراضی مول چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ طویل عرصے سے دونوں کے  تعلقات  کشیدہ ہیں جب کہ  دونوں اداکار تقریبات میں بھی ایک دوسرے کی شکل دیکھنا گوارا نہیں کرتے اور نظر انداز کردیتے ہیں لیکن اب دونوں کی فلمیں باکس آفس پر ٹکرانے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی  رنبیر کپورکو لے کر سنجے دت کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں جس کی  نمائش بھی  کرسمس کے موقع پر کی جائے گی  لیکن اب بالی ووڈ اسٹارسلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘  کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے بھی 21 دسمبر کو فلم کی نمائش کا اعلان کیا ہے جس کے بعد رواں سال کرسمس کے موقع پر دنوں فلموں کے مابین باکس آفس پر رن پڑنے والا ہے۔

دونوں فلموں کی ایک ساتھ نمائش کے اعلان کے ساتھ ہی باکس آفس پر بڑے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے لیکن اب دیکھنا ہوگا سلمان اور کترینہ کی جوڑی اکیلے رنبیرکو شکست دینے میں کامیاب ہوگی یا نہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان  اور رنبیر کپور کی فلموں کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں