عمران خان نے پوری زندگی صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور انہوں نے پوری زندگی صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی ہے۔

08:27 PM, 8 Jan, 2017

 اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور انہوں نے پوری زندگی صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے رد عمل میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف جلسوں اور کنٹینر پر عدالت لگانے کے عادی ہیں جب کہ عدالتیں حقائق اور ثبوتوں کی بنا پر فیصلے دیتی ہیں جو عمران خان کے پاس نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے پوری زندگی صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی ہے وہ ایک بار پھر اپنے لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں وہ بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ عمران خان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کہیں اور کہاں جائیں وہ مریم نواز سے خوفزدہ ہیں اور ان سے متعلق بیانات دیتے ہیں جب کہ انہیں اس عمر میں خواتین کا احترام کرنا چاہے۔
 
مزیدخبریں