گوندا پسندیدہ ڈانسر ہے، نواز الدین صدیقی

10:32 AM, 8 Jan, 2017

ممبئی :بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اداکار گوندا کو اپنا پسندیدہ ڈانسر قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی نے حالیہ انٹرویو میں میں کہا ہے کہ گوندا ان کے پسندیدہ ڈانسر اس لئے ہیں کہ ان کا رقص ہر کوئی باآسانی کر سکتا ہے علاوہ ازیں ان کا رقص انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوتا ہے اور دیکھنے والے کو بھی رقص کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا انہیں رقص کرنا بالکل نہیں آتا اور نئی فلم میں ٹائیگر شروف کے طرز کا رقص کرنے کے لئے انہوں نے باقاعدہ تربیت حاصل کی جس کے بعد وہ ان جیسا رقص کرنے کے قابل ہوئے۔

مزیدخبریں