کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی ٹریفک پولیس کو اپنے حوالے کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ٹینکرز کے حادثات میں کسی کی جان جاتی ہے، تو اس کا مکمل ذمے دار وہ ہوں گے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلیں گے اور جو ٹینکرز مقررہ اوقات کے مطابق نہیں چلیں گے، انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ اور پی پی پی کے رہنماؤں سے سپاٹ پر کام کرنے کی درخواست بھی کی۔