نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 331 رنز کا ہدف، گلین فلپس کی شاندار سنچری

06:31 PM, 8 Feb, 2025

لاہور: سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 331 رنز کا ہدف دے دیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے گلین فلپس نے 106 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آغاز میں شاہین آفریدی نے پاکستان کو پہلی کامیابی جلد دلا دی، تاہم نیوزی لینڈ کے دیگر بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 330 رنز کے مجموعے تک پہنچایا۔


نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ صرف 4 کے اسکور پر گری جب ول ینگ 4 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 39 کے مجموعے پر گری، جب رچن رویندرا 25 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

کپتان کین ولیمسن نے 58 رنز کی اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کا شکار بنے، جبکہ ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ڈیرل میچل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے، تاہم وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے۔ گلین فلپس نے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 گیندوں پر 106 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور ناقابلِ شکست رہے۔

مائیکل بریسویل نے 31 رنز بنائے، جبکہ مچل سینٹنر 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ "پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور ہم بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے"۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ "اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، یہ میچ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے ایک بہترین موقع ہے"۔


پاکستان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔


 

مزیدخبریں