عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح، کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں: عطا تارڑ

06:07 PM, 8 Feb, 2025

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی اس بات کے معترف ہیں کہ پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کیا جا رہا ہے اور کیے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے اور پارٹی کے تمام کارکن عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف کو جاتا ہے، جبکہ اس میں سپہ سالار نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہوئی اور جو لوگ فوج کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان پر 190 ملین پاؤنڈ کی چوری کے الزامات سامنے آ چکے ہیں۔
 

مزیدخبریں