علی امین اورجنید اکبر کے درمیان لڑائی کی  کوئی بات نہیں : سینیٹر فلک ناز! صوابی جلسے کے حوالےسے پی ٹی آئی نے ہم سے مشاورت نہیں کی نہ ہی ہمیں دعوت دی ہے: جےیو آئی  ف

علی امین اورجنید اکبر کے درمیان لڑائی کی  کوئی بات نہیں : سینیٹر فلک ناز! صوابی جلسے کے حوالےسے پی ٹی آئی نے ہم سے مشاورت نہیں کی نہ ہی ہمیں دعوت دی ہے: جےیو آئی  ف

لاہور: سینیٹر فلک ناز نے نیو ٹی وی کے پروگرام  لائیو ود نصر اللہ ملک میں ا یک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ  صوابی جلسے  کے لیے سارے پاکستانیوں کو نکلنا چاہئے۔  ان کاکہنا تھا کہ 8 فروری کو پاکستان کے  عوام کے ساتھ جو کچھ ہوا ان کے مینڈیٹ کو چرایاگیا اور معاشی بدحالی   کا دور شروع  ہوا۔  ان کاکہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ چوبیس کروڑ عوام کی بات ہے۔  ان کاکہنا تھا کہ خان صاحب نے کال دی ہے کہ سب نے نکلنا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں سب فیملی کی طرح ہیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سی ایم کے پی علی امین اورجنید اکبر کے درمیان لڑائی کی  کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈا پور کے بارے میں کہاکہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور صوبے کا نظام چلا رہا ہے۔ ا  نہوں نے صوابی جلسے میں علی امین گنڈا پور کی موجودگی کے میں بارے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انشا اللہ تعالی ان کے سمیت سارے لیڈر ہوں گے۔ 

ترجمان جےیو آئی  ف اسلم غوری کاکہنا ہےکہ  ہمیں تو گلہ ان سے ہے جنہوں نے یہ الیکشن کرایا۔  ہمیں گلہ ان سے نہیں ہیں جو جیتے ہیں۔  ان کاکہنا تھا کہ 47 کا استعمال کے پی میں بھی ہو اہے۔  انہوں نے کہا کہ شوکت یوسفزئی نے کچھ روز قبل کہا ہےکہ 33 ارکان  کو میں جانتا ہوں جو حلف لے کر آئے ہیں۔ انہوں نےہمارے موقف کی تائید کی ہے۔  ہم  یہ سمجھتے ہیں کہ مجموعی طور پر انتخابات درست ہونے چاہئیں۔  ہمارا احتجاج2024 سے جاری ہے ۔ صوابی جلسے کے حوالےسے پی ٹی آئی نے ہم سے مشاورت نہیں کی نہ ہی ہمیں دعوت دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کوثر کاظمی نے  سینیٹر فلک ناز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر جنید اکبر اور  علی امین گنڈا پور میں لڑائی نہیں ہے تو جنید اکبر چور کس کو کہہ رہے ہیں۔ وہ پارٹی میں کس کو مخاطب کررہے ہیں کہ چوروں کونہیں چھوڑا جائے گا۔  ان کاکہنا تھاکہ دھڑا بازی تحریک انصاف میں نمایاں نظر آرہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں