کراچی: سندھ حکومت نے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کیا ہے، جو کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص سے ہوتی ہوئی پاک بھارت سرحدی علاقے کھوکھراپار تک سفر کرے گی۔ یہ ٹرین سفر سیاحت کو فروغ دینے اور سندھ کی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
ٹرین کا افتتاح وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کیا، اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیاح اس ٹرین سفاری کے ذریعے سندھ کے مختلف علاقوں کی ثقافت، روایتی دستکاری، لوک موسیقی اور تھر کے منفرد طرز زندگی کا مشاہدہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے پورے سندھ کو ایک مثبت پیغام ملے گا، اور پیپلزپارٹی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا عزم ظاہر کر رہی ہے۔