لاہور، اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جس سے سردی میں مزید اضافہ ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد میں آج موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ان کے ارد گرد کے علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ، زیارت، چاغی، نوشکی اور ژوب میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر علاقے خشک اور سرد رہیں گے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم اور وزیرستان میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جب کہ گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، شمالی اور مغربی بلوچستان، کشمیر، مری، گلیات اور پوٹھوہار کے علاقے تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ برفباری کا سامنا کریں گے۔