دہلی الیکشن: 27 سال بعد بی جے پی کی بڑی کامیابی، کیجریوال اپنی نشست بھی ہار گئے

دہلی الیکشن: 27 سال بعد بی جے پی کی بڑی کامیابی، کیجریوال اپنی نشست بھی ہار گئے

نیو دہلی: دہلی اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں بی جے پی نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔ پارٹی نے 70 نشستوں میں سے 47 سے زائد پر کامیابی حاصل کر کے دہلی میں 27 سال بعد حکومت بنانے کی راہ ہموار کر لی ہے۔

الیکشن میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں پارٹی نے صرف 23 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ، دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اپنی روایتی نشست بھی ہار گئے۔ منیش سسودیا سمیت دیگر اے اے پی کے اہم رہنما بھی اپنی سیٹیں ہار گئے۔

الیکشن میں 60.42 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا، جو 2020 کے انتخابات سے کم تھا۔ بی جے پی کی کامیابی کو دہلی کی سیاست میں ایک بڑا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہو سکا۔

مصنف کے بارے میں