ٹرمپ کی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں، کینیڈا کے معدنی وسائل کی اہمیت ہے: جسٹن ٹروڈو

01:28 PM, 8 Feb, 2025

نیوویب ڈیسک

اوٹاوا:  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی دھمکی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹروڈو نے کہا کہ ٹرمپ کی نظریں کینیڈا کے اہم معدنی وسائل پر ہیں، اور امریکی صدر یہ چاہتے ہیں کہ کینیڈا کو امریکا کے ساتھ ضم کر لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کینیڈا کے وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اور ٹرمپ کا خیال ہے کہ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنا اس کا سب سے آسان طریقہ ہوگا۔

ٹروڈو نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانے کی دھمکی دی تھی، جس پر ٹروڈو نے جوابی طور پر کہا تھا کہ کینیڈا کبھی بھی امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں