ملتان:ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مہربانو قریشی سمیت کئی کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کے دوران، سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور ملتان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو بھی حراست میں لیا گیا۔ یہ گرفتاریاں پل چٹھہ کے علاقے میں کی گئیں جہاں ریلی نکالی جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔