سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

لاہور:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، جس میں جنوبی افریقہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز تینوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تین وینیوز کو اپ گریڈ کیا ہے، جن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور شامل ہے، جسے ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں پہلی بار آزمایا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز کا فارمیٹ سنگل لیگ ہے، جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔ اس سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی میں ہوگا۔

یہ سیریز تینوں ٹیموں کو 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیاری کا موقع دے گی۔ گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر تینوں کپتانوں نے اس میں شرکت کی۔

پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے بے حد پْرجوش ہیں اور چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آٓسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ہم نے اعتماد حاصل کیا ہے اور اب اس سیریز میں بھی اچھا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی گزشتہ روز ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سخت ٹریننگ کی، جہاں کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ کے لیے مکمل تیار ہیں اور اس سیریز کے ذریعے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پچز کو بہتر طور پر سمجھنا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں