نومبر احتجاج کیس: عدالت کا بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

نومبر احتجاج کیس: عدالت کا بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمات کی سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

پولیس ٹیمیں بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لیے اڈیالہ جیل لے گئیں، جہاں ان کے خلاف حالیہ احتجاج کے 10 مقدمات میں باضابطہ تفتیش شروع کی گئی۔

بشریٰ بی بی نے پولیس کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف عمران خان سے مشاورت کے بعد ہی اپنا بیان دیں گی۔ بعد میں انہیں جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے درخواست کی کہ وہ شامل تفتیش ہونے سے قبل اپنے شوہر عمران خان اور وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کریں گی، اور ملاقات کی صورت میں فوری طور پر بیان ریکارڈ کروانے کو تیار ہیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا، اور کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں