صوابی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں اپنے سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق، صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کیا گیا ہے، اور پنڈال میں 8 ہزار سے زائد کرسیاں نصب کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، جلسے کی سکیورٹی کے لیے 1400 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہوں گے۔
جلسے میں پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے، جبکہ پشاور کے مختلف حلقوں سے مقامی قیادت کی نگرانی میں قافلے صوابی پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے یوم سیاہ کے حوالے سے کہا کہ آج صوابی میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک زیرک سیاستدان ہیں اور وہ عوام کے حق میں کھڑے ہوں گے۔