بنوں :بنوں کے فتح خیل علاقے میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہل کار شہید ہو گئے۔
دہشت گردوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، جس میں شہید ہونے والے اہل کاروں کی شناخت رحیم اللہ اور ضیا اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ حملہ گزشتہ شب بھی اسی چوکی پر کیا گیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ واقعہ کرک میں ہونے والے حملے کے کچھ دن بعد پیش آیا، جس میں 3 پولیس اہل کار شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔