شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، افغان شہری ہلاک

شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، افغان شہری ہلاک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک افغان شہری ہلاک ہوگیا، جو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 6 فروری کو ہونے والی اس کارروائی میں لقمان خان عرف نصرت کو ہلاک کیا گیا۔ وہ افغان صوبہ خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔

اس پر پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنا کر اس کارروائی کو مکمل کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگرد کی نعش کی حوالگی کے لیے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں.

مصنف کے بارے میں