راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کا کہنا ہے کہ آج پولنگ ڈے پر دہشت گردوں کی طرف سے 51 بزدلانہ دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں 10 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 39 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملوں میں سے اکثر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں رپورٹ ہوئے ۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فعال انٹیلی جنس ہتھکنڈوں اور فوری کارروائی کے ذریعے، بہت سے ممکنہ خطرات کو بے اثر کر دیا گیا مسلح افواج ملک میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہماری ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لیے غیرمتزلزل حمایت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔