پر امن انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج کی قوم کو مبارکباد

09:05 PM, 8 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک


راولپنڈی : پرامن عام انتخابات کے انعقاد پر پاک فوج  نے پوری قوم کومبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے  مقدس انتخابی عمل کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کے اہم کردار پر مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فخر ہے۔ 


آئی ایس پی آر کے مطابق ایک لاکھ 37 ہزار فوجی اہلکاروں کی سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ تعیناتی سے عوام کے لیے محفوظ و پرامن ماحول یقینی بنایا گیا۔

مزیدخبریں