خاران میں دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 افراد زخمی

خاران میں دھماکہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 افراد زخمی
سورس: file

خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں لیویز کی گاڑی کےقریب دھماکا ہو گیا۔ 

لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران دھماکے کے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دو امیدواروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے والے دو دھماکوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں