دانیال عزیز گرفتار

02:57 PM, 8 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

نار وال: این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دانیال عزید کو زبردستی ان کی گاڑی سے نکالا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے۔ 

دانیال کے حریفوں کا کہنا ہے کہ ان کے حامیوں نے روپوچک میں ان کے پولنگ ایجنٹ پر حملہ کیا اور ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

رپورٹس کے مطابق دانیال عزیز کی گرفتاری کو کور کرنے والے میڈیا نمائندگان کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس کی جانب سے سختی اور ان کے موبائل فونز کی ضبطی کا بھی سامنا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں