پنجاب میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی

پنجاب میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی

لاہور: ملتان، چکوال  اور صادق آباد میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں 9 افراد زخمی ہو گئے.

ملتان کے حلقہ این اے 149 میں مسلم لیگ ن کے سپورٹرز اور آزاد امیدوار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

لیگی کارکنوں اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 149 میں کریم ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر یہ جھگڑا ووٹ کی پرچی کٹوانے کے تنازع پر ہوا ۔

ذرائع کے مطابق معاملہ قابو میں لانے کے لیے پولنگ عملے نے پولیس کی نفری طلب کر لی ۔

چکوال

چکوال میں پولنگ سٹیشن کے سامنےسیاسی جماعت کے کیمپ کے باہر فائرنگ سے  چار افراد زخمی   ہوگئے۔

ریٹرننگ آفیسر نے متعلقہ پولنگ سٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا ۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ دو گروپوں کے درمیان ذاتی رنجش کی بناء پر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

صادق آباد

صادق آباد این اے 174کے پولنگ اسٹیشن پر ڈنڈے سوٹے چل گئے

 این اے 174کے پولنگ اسٹیشن چک 171میں ن لیگ  اور پیپلزپارٹی کے ووٹرز کے درمیان جھگڑا  ہوا۔

ذرائع کے مطابق  جھگڑا پیپلزپارٹی کا پرچم پولنگ اسٹیشن کے اندر لانے پر شروع ہوا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میں بھی حلقہ این اے 79 میں گورنمنٹ ہائی اسکول واہنڈو پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں ہوا۔

 جھگڑے میں ن لیگ کا ایک کارکن زخمی ہو گیا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے، عمومی طور پر پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے تاہم کچھ مقامات پر پولنگ عملے اور پولنگ ایجنٹس کے نہ پہنچنے کے باعث پولنگ کے عمل میں تاخیر کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں