لاہور: عام انتخابات کی پولنگ کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 افرادزخمی ہو گئے۔
کوٹ ادو میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 276 میں چک نمبر 600 ٹی ڈی اے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا اور پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
صوبہ بلوچستان میں تحصیل سنجاوی کے پولنگ اسٹیشن پرانہ سنجاوی پولنگ پارٹی کارکنوں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کارکنان پاکستان تحریک انصاف ہے جس کی شناخت شیر جان دومڑ سے ہوئی۔
دوسری جانب میر پورخاص میں این اے 212 ٹنڈوجان محمدمیں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ رہنما پیپلز پارٹی کے مطابق فائرنگ سے پی پی پی تعلقہ صدر کا چوکیدار جاں بحق ہوا ہے۔
جھنگ کے حلقہ این اے 109 کے پولنگ اسٹیشن بستی دیوان والی میں کارکنوں کا ایک دوسرے سے جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سےمختصر وقت کیلئے پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ۔