ایم کیو ایم پاکستان کا موبائل و انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا مطالبہ

01:24 PM, 8 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: ایم کیو  ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دن موبائل/انٹرنیٹ سروس کی بندش کی خبریں پریشان کن ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ موبائل سروس متاثر ہونے سے ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا اپڑ رہا ہے۔ 

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی مومنٹ  پاکستان(ایم کیو ایم) نے فوری طور پر موبائل و انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں احساس ہے کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے، اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے موبائل و انٹرنیٹ سروسز بحالی کرنے کیلئے الیکشن کمشین کو خط لکھا دیا۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کیلئے حکومت سے رابطے ہیں، جب ممکن ہو گا تب خدمات بحال کر دی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں