کامن ویلتھ کے الیکشن مبصر  وفد کا الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم کا دورہ

 کامن ویلتھ کے الیکشن مبصر  وفد کا الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم کا دورہ

اسلام آباد: کامن ویلتھ کے الیکشن مبصر  وفد نے  الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

کامن ویلتھ کے چیئرمین ڈاکٹر گڈ لک جونیتھن  کی سربراہی میں 12 رکنی وفد نے الیکشن کمیشن کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے حکام کی کامن ویلتھ کے مبصر وفد کو بریفنگ دی۔ بریفنگ  میں  کہا گیا کہ ملک بھر میں پولنگ کے عمل کی نگرانی اس کنٹرول روم کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے پولنگ سے متعلق شکایات یہاں پر وصول کرکے انہیں حل کیا جا رہا ہے۔ہرصوبے کیلیے کنٹرول روم میں ایک خصوصی ٹیم کام  کر رہی ہے۔ 

مبصر وفد نے الیکشن پروسیس کے بارے میں مختلف سوالات بھی کیے۔

اس سے قبل دولت مشترکہ مبصر مشن کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک  نے انتخابات کے ابتدائی مراحل پر عدم اطمینان کا اظہارکیا تھا۔

مصنف کے بارے میں