لاہور: آج شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ فرزندان اسلام رات بھر عبادات میں مصروف رہے اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور دنیا اور آخرت میں کامیابی کی دعا کرتے رہے۔
واقعہ معراج قدرت کی عظیم نشانیوں میں سے ایک ہے۔ اس رات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب سے ملاقات کےلئے زمین سے آسمانوں پر روانہ ہوئے۔
ماہ رجب کی 27 ویں رات اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قدرت کا مشاہدہ کرایا۔ رجب عظمت والا مہینہ ہے مسلمان اس مہینے میں نیکیوں کادگنا ثواب کماتے ہیں۔
شب معراج کے موقع پر مسلمان ساری رات نوافل اور عبادات میں گزارتے ہیں، اس مقدس رات انسان کے رزق سمیت تمام معاملات زندگی کے فیصلے بھی کئے جاتے ہیں۔