انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل آج ہوگا

10:21 AM, 8 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

بنونی: انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل آئیں گے۔ 

جنوبی افریقہ کے سہارا پارک ولو مور کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اس نے اپنے تمام پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، قبل ازیں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش، آیئرلینڈ، نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان کو شکست دی تھی۔

6 فروری کو بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اگر پاکستان آسٹریلیا کےخلاف میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

 
ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں