اسلام آباد: این اے 47، 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کا اپنے ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا سراسر زیادتی ہے، جب کہیں سے اس کی اطلاع آئے گی تو دیر ہو چکی ہو گی۔
Shutting down mobile networks on polling day is the beginning of election day rigging. Pre-poll environment was already one of the worst in Pak’s history. Cutting candidates off from their agents and staff on election day is unacceptable. How’s one suppose to keep a check and…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 8, 2024
آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ دھونس اور دھاندلی کی الیکشن نا منظور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے۔
دوسری جانب سردار لطیف کھوسہ نے بھی کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے۔