گوگل کا ڈوڈل پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں عام انتخابات کے نام

08:29 AM, 8 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کیلیفورنیا:دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نےپاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے اور بارہویں عام انتخابات کے پیش نظر اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا۔ 

گوگل نے پاکستان سمیت دنیا کے بہت سارے ممالک میں خاص دنوں اور اہم مواقع پرخصوصی ڈوڈل جاری کر نے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئےپاکستان میں عام انتخابات کے لیے گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا۔

 گوگل نےنئے ڈوڈل میں بیلٹ بکس میں ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل خصوصی تہواروں، بین الاقوامی و قومی ایام کے مواقع اور نامور شخصیات کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کے لئے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرتا ہے۔

مزیدخبریں