اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم 2 سے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 کی یہ نشست پی ٹی آئی رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے استعفے سے ہی خالی ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے مذکورہ نشست پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی اور پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
فواد چوہدری نے این اے 67 جہلم 2 سے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
06:52 PM, 8 Feb, 2023