لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی چودھری پرویزالہیٰ کی رہائش گاہ پر بار بار چھاپوں اور ان کے اسپورٹرز کی گرفتاری کی مذمت ، کہا یہ مکمل فاشزم ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے سہولت کار ہمارے اسپورٹرز کو خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں ۔ صرف یاد دہانی کے لیے کہ جب ہماری حکومت میں شریفوں اور دیگر کی گرفتاریاں نیب کیسز کی وجہ سے ہوئیں ۔ ان میں سے پچانوے فیصد کیسز ہماری حکومت آنے سے پہلے کے تھے ۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1623276544658374661?s=20
انہوں نے مزید کہا کہ دوران حراست انہیں وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا گیا ۔ لیکن وہ صرف این آر او چاہتے تھے جو ہم نے نہیں دیا ۔ اس کے برعکس وہ سیاسی انتقام کے لیے ہر حربہ آزما رہے ہیں ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مخالفین جانتے ہیں وہ کوئی الیکشن نہیں جیت سکے ۔ اس لیے یہ ظالمانہ ریاستی طاقت کے ذریعے ہمیں نیچا دکھانا چاہتے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ ہم پُرعزم رہیں گے ۔