آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی اور تیسری پوزیشن

04:24 PM, 8 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ون ڈے رینکنگ میں وہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق ٹی 20 کرکٹ میں بلے بازوں کی فہرست میں سوریا کمار یادیو پہلے، محمد رضوان دوسرے، بابراعظم تیسرے، ڈیوون کونوے چوتھے، ایڈن مارکرم پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے، ریلی روسو ساتویں، ایرون فنچ آٹھویں، گلین فلپس نوویں اور ایلکس ہیلز 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
ٹی 20 باؤلرز کی فہرست میں راشد خان پہلے، وانیندو ہسارانگا دوسرے، عادل راشد تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے، سیم کیورن پانچویں، تبریز شمسی چھٹے، ایڈم زامپا ساتویں، مجیب الرحمن آٹھویں، اینرچ نورجے نوویں اور مچل سینٹنر 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ہردیک پانڈیا دوسرے، محمد نبی تیسرے، وانیندو ہسارانگا چوتھے، جے جے سمٹ پانچویں، سکندر رضا چھٹے، ڈیوڈ ویزے ساتویں، مارکوس سٹوئنس آٹھویں، معین علی نوویں اور گلین میکس ویل 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹنگ پلیئرز کی رینکنگ میں بابراعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ریسی وینڈرڈوسن دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے، کوینٹن ڈی کوک چوتھے، امام الحق پانچویں، شب مان گل چھٹے، ویرات کوہلی ساتویں، سٹیو سمتھ آٹھویں، روہت شرما نوویں اور کین ولیم سن 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
ون ڈے باؤلرز میں محمد سراج پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، ٹرینٹ بولٹ تیسرے، مچل سٹارک چوتھے، راشد خان پانچویں، ایڈم زامپا چھٹے، شکیب الحسن ساتویں، شاہین شاہ آفریدی آٹھویں، مستفیض الرحمن نوویں اور مجیب الرحمن 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
ون ڈے آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ محمد نبی دوسرے، مہدی حسن تیسرے، راشد خان چوتھے، مچل سینٹنر پانچویں، سکندر رضا چھٹے، وانیندو ہسارانگا ساتویں، ذیشان مقصود آٹھویں، اسد والا نوویں اور دھنانجیا دی سلوا 10 ویں پوزیشن پر ہیں۔ 

مزیدخبریں