اطالوی ڈیزائنر نے ایک سُپر یاٹ کا خیال پیش کر دیا جس میں انتہائی خفیہ طریقے سے سفر کیا جا سکے گا، کشتی میں پر تعیش رہائش کا انتظام بھی موجود ہوگا۔
ڈیزائنر جوزف فوراکس کی جانب سے پیش کیے جانے والے خیال کے مطابق یہ سُپر یاٹ مکمل طور پر آئینوں سے بنائی جائے گی تاکہ سمندر اور آسمان کا عکس نظر آنے کی وجہ سے یہ نظروں سے اوجھل رہ سکے ۔
290 فِٹ طویل پیگاسس نامی یہ کشتی دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈ کشتی ہوگی ،سُپر یاٹ مکمل طور پر آئینوں سے بنائی جائے گی، یہ کشتی نا صرف نظروں سے اوجھل ر ہنے میں مدد دے گی بلکہ ماحولیات کے لیے بھی نقصان دہ نہیں ہوگی، کشتی میں موجود شمسی پینل بجلی پیدا کرنے کے حامل ہوں گے۔