بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراءکر دیا

01:33 PM, 8 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراءکر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب میں ر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سی ای او ہاؤسنگ خالد محمود شیخ، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین موجود تھے۔ 
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات ناصر شاہ اور سیکرٹری بلدیات نجم شاہ نے پراجیکٹ سے متعلق بلاول بھٹو کو بریفنگ دی اور وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اجراءکے ساتھ فنڈز فوری طور پر شروعاتی 8 اضلاع میں منتقل ہو گئے ہیں۔ 
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 8 اضلاع میں متاثرین فوری طور پر فنڈز بینک سے لے رہے ہیں، 8اضلاع میں لاڑکانہ، سکھر، دادو، حیدر آباد، ٹھٹھہ، شہید بینظیر آباد، عمرکوٹ اور ٹنڈو الہ یار شامل ہیں۔ 
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ میں تقریباً 21 لاکھ کچے اور پکے گھر سیلاب کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ فنڈز کے اجراءکے ساتھ ہی متاثرین کو ابھی سے 75 ہزار کی پہلی قسط جاری ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں